رام بن //اکھڑہال بازارمیں چھوٹی بڑی گاڑیوںکوکھڑ اکرنے کے لئے ابھی بھی بس اسٹینڈکی تعمیرعمل میںنہیںلائی گئی ۔ روز بہ روز گاڑیوں کے اضافہ کے ساتھ لوگوںنے اب گاڑیوںکوبیچ بازارمیںکھڑا کرنا شروع کردیا ہے جس دوران دکانداروںاور ڈرائیوروں میں لڑائیاں ہورہی ہیں۔اگرچہ اس سارے معاملے کے بارے میںانتظامیہ باخبربھی ہے لیکن انتظامیہ کوئی عملی اقدامات اٹھانے سے قاصرہے۔بیچ بازارمیںسوموگاڑیاںکھڑا کرنے اوردیگرنجی گاڑیاںجو یہاںآتی ہیںوہ بھی دکانوںکے سامنے کھڑی کرددی جاتی ہے۔جسکی وجہ سے دکانداروںکوکافی دقت کاسامناکرناپڑتا ہے اور اسطرح سے دکانداروںاور ڈرائیوروںکے درمیان لڑائیاںاب معمول بن کررہ گیاہے اورانتظامیہ کوٹس سے مس نہیںہورہاہے۔ جہاںایک طرف سے اکھڑہال میںنجی گاڑیوںکی تعدادمیںاضافہ ہورہاہے وہیںدوسری جانب یہاںپر مختلف زمروں میں لوگ کام کررہے ہیںاور بڑی چھوٹی ہزاروںگاڑیوںکاآناجانا لگارہتا ہے اور سڑک تنگ ہونے کی وجہ سے جام لگنا معمول سا بن گیاہے۔ اس جام کو قابو پانے کے لئے بس اسٹینڈ کاہونالازمی ہے لیکن اس کی طرف انتظامیہ کوئی توجہ نہیںدے رہی ہے۔ دکانداروںاور عام لوگوںنے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ کوچاہئے کہ وہ جلدازجلد بس اسٹینڈ کاکوئی انتظام کرے تاکہ بازارمیں آنے والی گاڑیاں چاہئے وہ نجی ہویاٹرانسپورٹ کی وہ بس اسٹینڈ میںکھڑی رہ سکے اور بازارمیںآنے والے لوگوں و دکانداروںکوکسی قسم کی پریشانی کاسامنا نہ کرناپڑے۔کیونکہ یہاںپر بازارمیںچاہئے وہ کوئی مشین ہو،بڑی گاڑی،ٹرک، بس ہویا سومو یا دوسری قسم کی چھوٹی گاڑیاں سبھی بازارمیںکھڑی رہتی ہیںاور اس بازارکوہی اب بس اسٹینڈبناکررکھاہے۔
اکھڑال بازار بس سٹینڈ میں تبدیل
