اکھنور//گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول اکھنور میں جے بی پروڈکشنز نے سمارٹ ۔ای ہندی (این جی او)کے اشتراک سے ایک پر وقار اور بیداری پروگرام کا اہتمام کیا گیا ، اس موقعہ پر ایس ڈی پی او اکھنور اجے شرما اور Ace ڈائریکٹر امیش سنگھ مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ایچ او اکھنور سنجیو کھجوریہ نے پروگرام کی صدارت کی۔وائس آف ڈگر کی ریکھا شرما ، دیویانش بابا ،امت کپور، زیڈ ای او اکھنور نازیل جی اور وراٹھ سنگھ مہمان ذی وقار تھے۔پروگرام منعقد کرنے اک مقصد اکھور کے طلاب اور عوام کو منشیات کے مضر اثرات سے باخبر کرنا تھا،جو ہماری نوجوان پیڑھی کو بتاہ کر رہی ہے۔ایس ڈی پی او اکھنور نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میںسینئر صحافی رابیہ کھجوریہ اور ایم ڈی پروڈکشنز جمیش بھگت کے کام کی ستائش کی او رطلاب کو منشیات سے دور رہنے کی تلقین کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کی دوست ہے اور اپنے گرد و نواح میں ہونے والے واقعات میں خصوصاً منشیات کے بارے جانکاری دینے سے گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے مخبر کی شناخت پوشیدہ رکھنے کی یقین دہانی کی اور عوام وک اپنا موبائیل نمبر دیکر بولا کہ وہ کسی بھی وقت ان کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔رابیہ کھجوریہ نے شکریہ کا ووٹ پیش کیا۔
اکھنور میں منشیات مخالف بیداری پروگرام کا اہتمام
