اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی کا بھنڈارہ31ویں روز میں داخل

جموں//اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیر کا امرناتھ بھنڈارہ31ویں روز میں داخل ہواہے، جو ریلوے اسٹیشن میںمیں مورخہ 30 جون 2019 سے جوش وخروش سے جاری ہے۔ لنگر میں سمتی کی جانب سے شری امر ناتھ یاتریوں کو دن میں تین مرتبہ صحت مند کھانا فراہم کیا جا رہا ہے۔بھنڈارہ کے31ویں روز لنگر کا افتتاح اکھل بھارتیہ دھرم پرچار سیوا سمتی ،جموں و کشمیرکے نیشنل کارڈی نیٹرپرشوتم شرما اور سنیل شرما کی موجودگی میں کیا۔سمتی کے نیشنل کارڈی نیٹر سنیل شرما نے اس موقعہ پر بتایا کہ لنگر کے31ویںروز ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے یاتریوں نے لنگر میں کھانا کھایا اور سمتی کی جانب سے ایسے بہترین انتظام کیلئے سمتی کی ستائش کی۔ لنگر میں ہر روز یاتریوں کو کھانا فراہم کرنے کے علاوہ یاترا کے دوران اکادشی یا دیگر اہم تہواروں کیلئے برت رکھنے کیلئے بھی خصوصی انتظام کئے گئے ہیں۔بھنڈارہ میں شرکت کرنے والوں میںراجیش ورما ،اجے کمار،نکھل گروور،رانجے شرما،سنیل ساہنی،رمیش شرما، روہت سینی،سوانتر بخشی،وشال شرما اور دیگر بھی موجود تھے۔