اکنامک ریکنسٹریکشن ایجنسی کی 17ویں ڈی ایل سی میٹنگ منعقد, حصول اراضی معاملات اور باز آبادکاری منصوبے پر تبادلہ خیال ۔

 سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے شہر میں تمام پروجیکٹوں کے کام میں سرعت لانے اور ان پروجیکٹون کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے پرزوردیا ہے۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہا ر اکنامک ریکنسٹریکشن ایجنسی کی 17ویں ڈی ایل سی میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔میٹنگ کے دوران حصول اراضی معاملات اور باز آبادکاری منصوبے کے علاوہ دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جن کا تعلق جہانگیر چوک سے رام باغ اورٹی آر سی کراسنگ فلائی اوور سے ہے۔صوبائی کمشنر نے ڈائریکٹر ارا کو جہانگیر کمپلیکس میں غیر قانونی طور براجمان دکانداروں کو فوری طور ہٹانے کی ہدایت دی جوکہ فلائی اوور کی تعمیر سے متاثرہ دکانداروں کے لئے مخصوص ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمپلیکس میں یہ دکانیں صرف مستحق دکانداروں کو ہی الاٹ کی جانی چاہیں۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ جہانگیرچوک رام باغ فلائی اوور اورمنی فلائی اوور ٹی آر سی کی مقررہ وقت میں تکمیل کویقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی ۔میٹنگ میں اے ڈی سی سرینگر ،ڈائریکٹر ارا، کشمیر ایس ایم سی اور مختلف محکموں کے چیف انجینئرس کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔