اکنامک الائنس اور کشمیر چیمبر آف کامرنس وفودڈپٹی کمشنر سرینگرسے ملاقی

سرینگر//کشمیراکنامک الائنس کے ایک وفد نے جمعرات کو ڈپٹی کمشنر سرینگر سے ملاقات کرکے مختلف سماجی ،اقتصادی ترقیاتی معاملات ،تجارت کی بحالی اورعوامی ٹرانسپورٹ معاملوں پر تبادلہ خیال کیا۔محمدیاسین خان چیئرمین اکنامک الائنس کی قیادت میں وفدکووِڈ – 19پرقابو پانے کیلئے ضلع انتظامیہ سرینگر کے رول کوسراہااورکہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس سے یہاں متعددجانیں چلی گئیںلیکن بروقت اقدامات سے ایک بڑی تباہی کوٹالاگیا جس نے دہلی اور ممبی جیسے بڑے شہروں میں قہر بپاکیا۔خان نے کہاکہ مثبت معاملوں اوراموات میں یہاں کمی آئی ہے اور تجارتی طبقے نے اس میں برابر تعاون دیاتاکہ اس مہلک وائرس کاتوڑ کیاجاسکے۔انہوں نے تاجر طبقے کی طرف سے ڈپٹی کمشنر کویقین دلایا کہ جب بھی لاک ڈائون ختم ہوگاتجارتی برادری رہنماخطوط پرسختی سے عمل کرے گا۔ خان نے ٹرانسپورٹ شعبے کاتذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اور لاک ڈائون سے ٹرانسپورٹ اور دیگر طبقے جو دن بھر کماکرشام کی روٹی کابندوبست کیاکرتے تھے،کسمپرسی کی زندگی گزاررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ متعددسرکاری اسکیمیں جوتاجر طبقے کیلئے عمومی اور ٹرانسپورٹ شعبے کیلئے خاص طور سے شروع کی گئی تھیں ،بیچ میں ہی منظوری کے بعد چھوڑاگیا۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹروں کیلئے مختلف رقومات لیپس ہوئے ہیں اور اس وجہ سے وہ کسی فائدہ سے محروم رہے۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کوبغور سنااور یقین دلایاکہ وادی کے اقتصادی شعبے کے بہتری کیلئے ان کی آراء کی قدر کی جائے گی۔