اکثریت کا ناجائز فائدہ اٹھارہی ہے حکوت :کانگریس

نئی دہلی//کانگریس نے کہاہے کہ حکومت لوک سبھا میں ملی زبردست اکثریت کاناجائز فائدہ اٹھارہی ہے اور پارلیمنٹ میں پارلیمانی اقدار کی پاسداری نہیں کررہی ہے۔کانگریس ترجمان منیش تیواری نے پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک پریس کانفریس میں کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی نے شروع میں اپوزیشن کو پارلیمنٹ میں مثبت اور تعمیری رول اداراکرنے کی صلاح دی تھی لیکن خود انکی حکومت پارلیمانی اقدار اور وقار کی پاسداری نہیں کررہی ہے۔انھوں نے کہاکہ حکومت من مانی کررہی ہے اور کسی بل کو اسٹینڈنگ کمیٹی کیپاس غوروخوض کے لیے نہیں بھیج رہی ہے۔موجودہ اجلاس میں ابھی کمیٹیاں تشکیل نہیں دی گئی ہیں اس لیے جتنے بل ایوان میں پیش کیے گئے ہیں ان میں سے کسی کو بھی کمیٹی کے پاس نہیں بھیجا گیاہے۔ترجمان نے کہاکہ پہلے بیشتر بلوں کو پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیجا جاتارہاہے۔سال 2009سے 2014تک 71فیصدبلوں کو کمیٹیوں کے پاس بھیجا گیاتھا جبکہ 2014سے 2019کے درمیان محض 26فیصدبل ہی کمیٹی کے پاس گئے تھے۔پچھلے ڈیڑہ ماہ میں کوئی بل کمیٹی کونہیں بھیجاگیاہے۔یواین آئی۔