اکتوبر میں جی ایس ٹی محصولات 1.30لاکھ کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی// (یو این آئی) کورونا کی دوسری لہر کے بعد، معیشت کے دوبارہ پٹری پر آنے کے بعد، جی ایس ٹی محصولات  وصولیابی  میں تیزی کا رجحان بنا ہوا  ہے۔ اس سال اکتوبر میں  جی ایس ٹی محصولات کی وصولی   130127 کروڑ روپے تک پہنچ گئی۔ جولائی 2017 میں اس بالواسطہ ٹیکس نظام کے نفاذ کے بعد اکتوبر میں وصول ہونے والے جی ایس ٹی محصولات  سال اپریل میں 1.40 لاکھ کروڑ روپے  کے محصول کے بعد دوسرے سب سے زیادہ ماہانہ محصولات ہیں۔اس سال ستمبر میں جی ایس ٹی محصولات 1.17 لاکھ کروڑ روپے رہے۔ اکتوبر 2021 میں وصول کی گئی رقم پچھلے سال کے اسی مہینے میں جمع ہونے وصول ہونے والے محصولات  سے 24 فیصد زیادہ ہے۔کورونا کی دوسری لہر کی وجہ سے سخت لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس سال جون میں جی ایس ٹی محصولات  وصولی  ایک لاکھ کروڑ روپے سے کم تھی۔