پونچھ//ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر اضافی ترقیاتی کمیشنر پونچھ، ڈاکٹر بشارت حسین انقلابی نے جموں و کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعے 6 مارچ 2022کو منعقد کیے جانے والے اکاؤنٹ اسسٹنٹ (فنانس) کے عہدہ کے لیے او ایم آر پر مبنی معروضی قسم کے تحریری امتحان کے بہتر انعقاد کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ اس دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کر کے متعلقہ افسران کو ضروری ہدایت دی گئی۔میٹنگ کے دوران امتحانی کراکز پر کورونا کے قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے۔ امتحانات کو صاف و شفاف طریقے سے منعقد کرانے کے لیے امتحانی مراکز کے باہر سیکیورٹی انتظامات کے متعلق ضروری ہدایت دی گئی۔مٹینگ میں ڈگری کالج فونز کے پرنسپل سید مسرف حسین شاہ،پرنسپل ڈگری کالج شرنکوٹ،پرنسپل ڈگری کالج مینڈھر کے علاوہ مختلف ہائیرسکنڈری اسکولوں کے پرنسپل اور دیگر عملہ موجود رہا۔
اکا ئونٹس اسسٹنٹ امتحانات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
