اکاونٹس افسران کے امتحانات | 19مبصرین تعینات

سرینگر// انتظامیہ نے محکمہ خزانہ میں اکاونٹس افسران کے امتحانات کیلئے 19 مبصرین کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جموں کشمیر سروس سلیکشن بورڈ کی جانب سے6مارچ کو منعقد ونے والے اکونٹس افسران کے’ائو ایم آر‘ پر مبنی معروضی اقسام(ابجیکٹیو ٹائپ) کے سوالات کے امتحانات کیلئے19مبصرین کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ ان مبصرین میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کشتواڑ ، شوپیاں، اننت ناگ ، بڈگام، کولگام سانبہ، گاندربل ،سرینگر ، پلوامہ ، پونچھ، ڈوڈ ہ اور کھٹوعہ،جموں، ادھمپور، کپوارہ ، بارہمولہ ، ریاسی اور اسسٹنٹ کمشنر پنچایت بانڈی پورہ شامل ہیں۔