جموں// اکالی دل بادل اور پنجاب میں اس کی حکومت کے توہین آمیزاقدامات کی سخت مذمت کرتے ہوئے جموں وکشمیر سکھ یوناٹیڈ فرنٹ نے ان پر سکھوں کے ساتھ دھوکہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ شرومنی اکالی دل جموں وکشمیر کی نئی تشکیل پائی اکائی کے عہدیداران کاتعارف کروانے کے ساتھ ساتھ ایس سدرشن سنگھ وزیر‘ چیئرمین سکھ یونائٹیڈ فرنٹ نے اکالی بادل اور اس کی حکومت کے توہین آمیزاقدامات کی سخت مذمت کی اورجس کے نتیجے میں بار گاری میں2نوجوانوں کی ہلاکتوں کے علاوہ بحبال کلان میں دیگر تشدد آمیز واقعات رونماہوئے پرتشویش کااظہارکیاہے ۔ متعدد سکھ تنظیموں نے مشترکہ کانفرنس میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے بادل اوران کی اکالی دل حکومت کی تنقیدکرتے ہوئے کہاہے کہ گورمیت رام رحیم کے ساتھ سازش میںملوث ہونے کی وجہ سے پنجاب میں ایک ایسی صورتحال پیدا کرنے علاوہ ازیں اسمبلی انتخابات کے دوران محض چند ووٹوں کےلئے شرمسار کارکردگیاں انجام دینے کے سبب گورو گرنتھ صاحب کوزک پہنچا ہے جو کہ باعث تشویش ہے۔ وزیرنے کہا ہے کہ پنجاب میں اکالی دل سکھوں کے نظروں میں پوری طرح سے بے نقاب ہوچکاہے ۔جسٹس رنجیت سنگھ کمیشن کی رپورٹ جسے پنجاب مجلس میں پیش کیا گیا ہے ۔اس دوران سدرشن سنگھ وزیر نے دیگرسکھ تنظیموں کے ہمراہ دھیان سنگھ مانڈ اوردیگر لیڈران کے حق میں حمایت کااعلان کیا ہے جو کہ بارگاری اوربحبل کلان میں اکالی دل بادل اوران کی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں ۔تمام دیگر سکھ تنظیموں نے جموں وکشمیر سکھ سنگت کی طرف سے دھیانا سنگھ مانڈ کے حق میں بھرپور حمایت کااعلان کیاہے۔علاوہ ازیںنئی تشکیل پائی شرومنی اکالی دن جموں وکشمیرکے نامزعہدیداران میں ایس دربندرسنگھ صدر، ایس نریندرسنگھ پونچھ والے سینئرنائب صدرشرومنی اکالی دل ایس، امرسنگھ ادہم پور،ایس موہندرسنگھ کٹھوعہ، ایس جگجیت سنگھ اکھنور،ایس ہردیپ سنگھ گل نائب صدر،ایس راجندرسنگھ ،ایس رویندرسنگھ جنرل سیکریٹری،ایس گجن سنگھ صلاحکار، ایس منموہن سنگھ،ایس پرمجیت سنگھ ،ایس رویندرسنگھ کالا،صلاحکار، ایس سریندرسنگھ کالا،فائنانشل ایڈوائزر، ایس موہندرسنگھ چیف آرگنائزر ،ایس ستندرپال سنگھ سیٹھی، ایس پرمجیت سنگھ رینہ سابق کارپوریٹر، ایس منموہن سنگھ ڈی جی پی سی ممبر سانبہ ،ایس پردیپ سنگھ گوٹاریاسی،آرگنائزر،ایس آیاسنگھ (سابق سرپنچ)،ایس سریندرسنگھ دت، ایس اندرپال سنگھ سابق سرپنچ، ایس بھوپندرسنگھ ٹائیگر نوشہرہ،ایس کلدیپ سنگھ ملک، ایس بلبیرسنگھ پونچھ سیکریٹری، ایس سکھدیوسنگھ،ایس کلونت سنگھ، ایس رسبیرسنگھ ،ایس کلونت سنگھ جوائنٹ سیکریٹری،ایس راجہ سنگھ کنوینرجموں صوبہ،ایس چرن سنگھ بالی تال،کنوینرکشمیرصوبہ، ایس حکومت سنگھ پلوامہ، ایس سرجیت سنگھ چوپڑہ، کوکنوینرکشمیرصوبہ ، ایس سریندرسنگھ کٹھوعہ ایس مجیت سنگھ ،کیپٹن ہزارہ سنگھ کوکنوینر، ایس کلتارسنگھ پبلسٹی سیکریٹری شامل ہیں۔
اکالی دل بادل اورپنچاب حکومت کے اقدام قابل مذمت: سکھ یونائٹیڈ فرنٹ
