جاوید اقبال
مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کے اڑی علاقہ کے لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کے اعلیٰ آفیسران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اڑی تاسڑوتی جانے والی رابطہ سڑک خستہ حال ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ تعمیرات عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سڑک کو قابل آمد ورفت نہیں بنایا جارہا ہے جس کی وجہ سے سڑک خستہ حال ہو کر اب کھڈوں میں تبدیل ہو گئی ہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ کئی مرتبہ متعلقہ حکام سے رجوع کیاگیا لیکن اس سلسلہ میں کوئی دھیان ہی نہیں دیاجارہا ہے جس کی وجہ سے رابطہ سڑک پر پیدل چلنا بھی مشکل ہوگیا ہے ۔مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑک کو یکسر نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے ہزاروں کی آبادی متاثر ہورہی ہے ۔مکینوں نے انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑ ک کو جلدازجلد بہتر بنایا جائے تاکہ عام لوگوں کی پریشانی ختم ہو سکے ۔