مینڈھر//ہینڈ پمپ کے معاملے پر مینڈھر کے اڑی علا قہ میں لو گو ں نے شدید احتجاج کیا جس دوران مینڈھر ۔ سرنکو ٹ سڑ ک کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمدورفت کیلئے بند رہی ۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ پہلے پمپ اڑی میں لگا یا جا ئے جس کے بعد گا ڑی کو کسی دوسرے جگہ منتقل کیاجائے ۔ان کاکہناتھاکہ محکمہ گر ائونڈ واٹر کے ملا زمین جان بو جھ کر لو گو ں کو تنگ کر تے ہیں اور ایک واٹر پمپ نکا لنے کے لئے کئی مہینے لگا دیتے ہیں اورسب کچھ اپنی من مرضی کے مطابق کیاجارہاہے ۔ انہو ں نے کہاکہ متعلقہ محکمہ کے ملا زمین لو گو ں سے رشوت لیکر گا ڑیو ں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتے ہیںجو ناقابل برداشت ہے ۔ احتجاج کو دیکھتے ہوئے نا ئب تحصیلدار مینڈھر تعارف حسین شاہ موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے مظاہرین سے بات چیت کر کے یہ فیصلہ لیا کہ پہلے گا ڑی اڑی میں ہی پمپ کو نکا لے گی اور اس کے بعد کسی دوسری جگہ جائے گی جس کے بعد لو گو ں نے احتجاج ختم کیا اور سڑ ک گا ڑیو ں کی آمدو رفت کیلئے بحال کردی گئی ۔