اڑی میں انتظامیہ کی ناجائز تجاوز کیخلاف مہم جاری

مینڈھر //ایس ڈی ایم مینڈھر کی ہدایت پر محکمہ مال کی جانب سے اڑی علا قہ میں دوسرے دن بھی ناجائز تجاوز کیخلاف مہم جاری رہی ۔تحصیلدار مینڈھر کی قیادت والی مہم کے دوران اڑی کے خسرہ نمبر 1069میں سے 10کنال اراضی پر سے غیر قانونی قبضہ ہٹایا گیا جبکہ مذکورہ اراضی میں سے 5مرلے عید گاہ کمیٹی کے حوالے کی گئی ۔اس مہم کے دوران کل 107کنال سرکاری اراضی سے ناجائز قبضے کو ہٹایا گیا جبکہ مذکورہ زمین کی دیکھ ریکھ کیلئے مقامی نمبر دار کو ہدایت جاری کی گئی ہیں ۔