اڑگی میں رابطہ پل نہ ہونے پر لوگوں کا احتجاج

Clenched fist held in protest vector illustration. Panoramic

عظمیٰ نیوز سروس

راجوری//ضلع راجوری کے اڑگی گاؤں کے مکینوں نے ندی پر پل کی عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ڈھانگری اڑگی روڈ کو گھنٹوں بلاک رکھا۔یہ احتجاج مقامی لوگوں نے پنچایت کے نمائندوں کی قیادت میں کیا ۔ناراض مقامی لوگوں کے دھرنے کی وجہ سے رابطہ سڑک پر گاڑیوں کی آمد ورفت بھی بند رہی ۔مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت علاقے میں دریا پر پل بنانے میں ناکام رہی ہے جس کی وجہ سے طلباء سمیت سینکڑوں افراد کو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر دریا عبور کرنا پڑتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس جگہ پر پل کی تعمیر کا مطالبہ کئی بار حکومت سے کیا گیا لیکن کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔احتجاج کی وجہ سے پیر کی صبح اس سڑک پر گاڑیوں کی آمدورفت دو گھنٹے سے زیادہ معطل رہی جس کے بعد پولیس اسٹیشن راجوری سے پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور مظاہرین کو یقین دلایا کہ ان کا مطالبہ سول انتظامیہ کے ساتھ اٹھایا گیا ہے۔اس یقین دہانی پر مقامی لوگوں نے احتجاج ختم کر دیا۔