اڑائی کی عوام کا احتجاج | راشن حاصل کرنے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کو ختم کرنے کا مطالبہ

پونچھ// محکمہ امور صارفین و عوامی تقسیم کاری کی جانب سے آن لائن بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے راشن فراہم کرنے کے خلاف اڑائی کی عوام نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بائیو میٹرک سسٹم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔اس موقعہ پر سماجی کارکن محمد عمر نے کہا کہ ضلع پونچھ کا مواصلاتی نظام اتنا اچھا نہیں ہے کہ یہا آن لائن سلسلہ چلایا جائے ۔انہوں نے کہا اڑائی جیسے گاؤں میںجہاں جہاں پہلے سے ہی مواصلات کی عدم دستیابی ہے ہیں اوپر سے بائیو میٹرک سسٹم عوام کے پریشانیوں کو بڑھانے کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ این ایف ایس اے زمرے میں آتے ہیں اور کام کی غرض سے باہر ہیں اب ان کے کنبے کی خواتین بچے بھی راشن حاصل کرنے کے اہل نہیں ہیں کیوں کہ انہیں ڈیلر حضرات نے منع کر دیا ہے کہ وہ بنا بائیو میٹرک سسٹم کے راشن نہیں فراہم کر سکتے ہیں جس کی ہدایات انہیں حکام بالا کی طرف سے ملی ہے ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ راہول یا دو سے اپیل کی ہے کہ وہ متعلقہ محکمے کو ہدایات جاری کریں کہ وہ بنا بائیو میٹرک کے ہی لوگوں کو اشیاء خوردنی فراہم کریں۔انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر یہ سلسلہ ختم نہ ہوا تو عوام بڑی سطح پر احتجاج شروع کریں گے۔