اڈیسہ میں ایک اور ریل حادثہ بارگڑھ میں پٹری سے اتری مال گاڑی کی 5 بوگیاں

نیوز ڈیسک

اڈیسہ//اڈیسہ میں ایک اور ریل حادثہ پیش آیا ہے۔ بارگڑھ ضلع کے میندھا پلی کے قریب مال گاڑی کی پانچ بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ایسٹ کوسٹ ریلوے نے کہا کہ ایک پرائیویٹ سیمنٹ فیکٹری کے ذریعے چلائی جانے والی مال ٹرین کی کچھ بوگیاں بارگڑھ ضلع میں میندھا پلی کے قریب فیکٹری کے احاطے کے اندر پٹری سے اتر گئیں۔ اس معاملے میں ریلوے کا کوئی کردار نہیں ہے۔

 

 

یہ ایک نجی سیمنٹ کمپنی کی مکمل طور پر نیرو گیج سائڈنگ ہے۔ تمام بنیادی ڈھانچے بشمول رولنگ اسٹاک، انجن، ویگن، ٹرین ٹریک (نیرو گیج) کا کمپنی کی طرف سے دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس سے قبل ہاوڑہ جانے والی 12864 بنگلوروہاوڑہ سپر فاسٹ ایکسپریس کے کئی ڈبے پہلے پٹری سے اترے اور جمعہ کی شام تقریباً7بجکر 30منٹ پراڈیسہ کے بالاسور کے قریب ملحقہ ٹریک پر گر گئے۔دوسری طرف سے شالیمار سے چنئی جانے والی رومنڈل ایکسپریس تیز رفتاری سے آرہی تھی۔ ہاوڑہ اور کورومنڈل ایکسپریس کے درمیان ٹکر اتنی شدید تھی کہ کورومنڈل ایکسپریس کی بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں اور دوسرے ٹریک پر آنے والی مال ٹرین سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں 275 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 900 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔