اڈوانی نے مودی کو مبارکباد دی

 نئی دہلی//بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے قدآور لیڈر لال کرشن اڈوانی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو پارٹی کو ناقابل تصور فتح سے ہمکنار کرنے پر مبارکباد دی۔  مسٹر اڈوانی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مسٹر مودی نے اس الیکشن میں بی جے پی کو تاریخی جیت دلائی ہے اور اس لیے وہ انھیں صمیمِ قلب سے مبارکباد دیتے ہیں۔  سابق نائب وزیراعظم امت شاہ کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر شاہ اور بی جے پی کے تمام کارکنان نے بے لوث کے جذبے سے کام کرتے ہوئے بی جے پی کا پیغام رائے دہندگان تک پہنچایا جس کی وجہ سے بی جے پی کو یہ غیرمعمولی جیت ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے کہ ہندوستان جیسے عظیم اور تنوع والے ملک میں انتخابی عمل شاندار کامیابی کے ساتھ انجام کو پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کے لیے رائے دہندگان اور انتخابات کا انعقاد کرنے والی ایجنسیوں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یو این آئی