اچھ بل میں نوجوان درخت سے گر کر لقمہ اجل

اچھ بل// اکنگام اچھ بل میں نوجوان درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا ۔ریاض احمد وانی ولد اسد اللہ وانی ساکنہ سپاپورہ اکنگام سفیدے کے درخت کی شاخ تراشی کر رہا تھا کہ جس دوران مذکورہ شخص درخت پر اپنا توازن کھو بیٹھا اور نیچے گر کر شدید زخمی ہوا ۔اگر چہ اُ سے علاج معالجہ کیلئے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم وہ بیچ راستے میں ہی دم توڑ بیٹھا۔