اپوزیشن مودی کو جبکہ مودی بدعنوانی کو ہٹانے میں مشغول ہیں: ہیمامالنی

 بستی// بالی ووڈ ڈریم گرل وبی جے پی رکن پارلیمان ہیما مالنی نے کہا کہ کانگریس سمیت اپوزیشن ایک ہوکر وزیر اعظم نریندر موید کو ہٹانا چاہتے ہیں جبکہ مودی بدعنوانی کو ختم کرنے کی ضد کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ کپتان گنج بازار میں بی جے پی امیدوار ہریش دویدی کے حمایت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہیما نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ہنر مند قیادت میں ہندوستان عالمی طاقت بننے کی جانب گامزن ہے ۔ ہندوستان میں ذات پات کی کمر توڑ رہی ہے ۔ ہندوستان ترقی کی نئی عمارت قائم کررہا ہے ۔   انہوں نے کہا کہ عالمی نقشے پر ہندوستان کی مضبوط معیشت یقینی طو ر پر ہندوستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے ۔ ہندوستان کی بڑی طاقت کی وجہ سے دنیا کی بڑی طاقتیں اس بڑے جمہوریت کی جانب کسی نہ کسی امید بھر نگاہوں سے دیکھ رہی ہیں۔  انہوں نے وزیر اعظم کے میعاد کار میں کئے گئے ترقیاتی کاموں اور فلاحی اسکیموں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کے ذہن میں غریبوں، پچھڑوں، معذوروں کے تئیں سچا درد رکھتے ہیں۔ مسٹر مودی خود ہی پچھڑے سماج سے آتے ہیں۔ بالی ووڈ ڈریم گرل نے کہا کہ‘‘ میں کلا کار ہوں، کلا کار کی بات کو تو سبھی لوگ اہمیت دیتے ہیں اس لئے آپ کے درمیان بی جے پی کے لئے ووٹ مانگنے آئی ہوں۔ ملک میں پانچ مرحلوں کے انتخابات اختتام پذیر ہوچکے ہیں۔ اس الیکشن میں بی جے پی کو تاریخی کامیابی ملے گی اور پارٹی مرکز میں پھر مکمل اکثریت کے ساتھ حکومت بنائے گی۔یواین آئی