اپوزیشن اتحاد کے چہرہ کا فیصلہ مستقبل کرے گا:ممتا

کلکتہ//وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کل ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگلے لوک سبھا انتخابات کے دوران اپوزیشن اتحاد کا چہر ہ کون ہوگا یہ مستقبل کے حالات پر منحصر ہوگا۔ممتا بنرجی سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا آپ اپوزیشن جماعت کا چہرہ ہوں گی تو ممتا بنرجی نے لیڈر شپ کے سوال پر کہا کہ بلی کی گھنٹی بجانے میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی مدد کرنا میں چاہتی ہوں۔ میں لیڈر نہیں بننا چاہتی ، بلکہ ایک عام کیڈر کی طرح اپوزیشن لیڈروں کو متحد کروں گا۔انہوں نے کہا کہ میں سیاسی نجومی نہیں ہوں۔ یہ مستقبل کے صورت حال پر منحصر ہے کہ اپوزیشن اتحاد کی قیادت کون کرے گا۔مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے اگر کوئی اور لیڈر اس اتحاد کی قیادت کرتا ہے۔ جب اس معاملے پر بات کی جائے گی تو اسی وقت ہم اس کا فیصلہ کریں گے۔میں کسی پر مسلط کرنا نہیں چاہتی ہوں اورنہ میں کسی کو مسلط کرنے کے حق میں۔’’پیگاسس ‘‘جاسوسی سے متلق ممتا بنرجی نے کہا کہ یہ صورت حال ایمرجنسی سے بھی زیادہ سنگین ہے۔