اپنی پارٹی یوتھ ونگ کا بے روزگاری کے خلا ف انوکھا احتجاج

 جموں//اپنی پارٹی یوتھ ونگ نے جموں وکشمیر میں بڑھتی بے روزگاری کے مسئلہ کو لیکر جمعرات کے روز پریس کلب کے باہر ایک منفرد احتجاج کیا۔ یوتھ ونگ نائب صدر رقیق احمد خان کی قیادت میں پارٹی نوجوانوں نے پریس کلب کے باہر سبزیاں فروخت کیں۔ احتجاج میں جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ ابہے بقایہ، ضلع صدر یوتھ ونگ جموں شیوم چوہدری بھی موجود تھے۔ احتجاج میں پی ایچ ڈی اسکالروں، ایل ایل بی، بی ٹیک طلبا اور انجینئروں نے شرکت کی اور سبزیاں فروخت کر کے حکومت کے خلاف اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کے مختلف محکموں میں 1.5لاکھ آسامیاں خالی پڑی ہیں لیکن اُن کی بھرتی میں تاخیر کی جارہی ہے۔ رقیق خان نے مطالبہ کیاکہ فوری طور بھرتی عمل تیز کیاجائے اور سبھی خالی پڑی آسامیوں کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر پُر کیاجائے تاکہ بے روزگار اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اِس میں حصہ لے سکیں جوکہ روزگارنہ ہونے کی وجہ سے ذہنی تناو¿ کا شکار ہیں۔