اپنی پارٹی یوتھ ونگ کا بارڈر بٹالین اُمیدواروں کی حمایت میں احتجاج

جموں، اپریل//جمعہ کے روز درجن سے زائد اپنی پارٹی یوتھ لیڈران اور کارکنان کو اُس وقت پولیس نے حراست میں لیا جب وہ بارڈر بٹالین خواہشمند اُمیدواروں کے حق میں ڈوگرہ چوک کے نزدیک احتجاج کر رہے تھے۔ یوتھ ونگ ضلع کمیٹی ممبران اور لیڈران نے ڈوگرہ چوک کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی تھی۔ قیادت ریاستی نائب صدر یوتھ ونگ رقیق احمد خان، یوتھ ونگ ریاستی جنرل سیکریٹری ابہے بقایہ، پرتاپ سنگھ جموال، وپل بالی، جوگیندر سنگھ، بھانو پرتاپ،راج کمار شرما، وائی بہو مٹو وغیرہ کی قیادت میں کارکنان نمائشی گراؤنڈ میں جمع ہوئے اور بارڈر بٹالین اُمیدواروں مطالبات کے حق میں جمع ہوئے اور نعرے بازی کرتے ہوئے ڈوگرہ چوک کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جہاں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی جنہوں نے مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکا۔ اس دوران تلخ کلامی بھی ہوئی جس کے بعد پولیس نے اپنی پارٹی یوتھ لیڈران کو گرفتار بھی کیا۔ رقیق احمد خان نے کہاکہ حکومت نے بے روزگار نوجوانوں کی خواہشات کے ساتھ کھیلا ہے اور لیت ولعل کا مظاہرہ کیاجارہاہے۔ جن لیڈران کو احتیاطی طور حراست میں لیاگیا میں ضلع آرگنائزنگ سیکریٹری دیپک براڈو،سنیئریوتھ لیڈر سنی کانت چب، سنیئر نائب صدر ضلع یوتھ ونگ سندیپ وند، ضلع سیکریٹری محمد آصف، ضلع آرگنائزنگ سیکریٹری ارچنا کول، یوتھ ونگ ضلع یوتھ سیکریٹری انکوش ڈوگرہ، یوتھ لیڈرز روہن لتھرا، امت گپتا، ابھینو گپتا، امت گپتا، وکاس کمار وغیرہ شامل تھے۔
 
 

اپنی پارٹی لیڈر چودھری میر حسین کا انتقال

الطاف بخاری اور چودھری ذوالفقار کا اظہار ِ دْکھ

جموں//ضلع راجوری کے کوٹرنکہ سے تعلق رکھنے والی معروف سماجی شخصیت اور اپنی پارٹی لیڈر چودھری میر حسین جمعہ کے روز انتقال کرگئے۔ اْن کی وفات پر اپنی پارٹی صدر سید محمد الطاف بخاری اور نائب صدر چودھری ذوالفقار علی نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ الطاف بخاری نے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی جنت نشینی کے لئے کے لئے دْعا کرتے ہوئے سوگواران ِ کنبہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ دْکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ کنبہ کے ساتھ ہیں اور دْعا گوہیں کہ اللہ اْنہیں یہ صدمہ عظیم بردداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پارٹی کے مخلص اور مضبوط سپاہی تھے جن کی وفات پارٹی کے لئے مجموعی نقصان ہے۔ چوہدری ذوالفقار علی ن ے اپنے بیان میں کہاکہ حسین صاحب کوٹرنکہ کے مقبول لیڈر تھے ، اْن کاوفات اْن کے لئے ذاتی نقصان ہے۔ وہ اْن کے قریبی دوست اور رہبر تھے۔