اپنی پارٹی کی پٹن میں سرپنچ کی ہلاکت کی مذمت

سرینگر //اپنی پارٹی ترجمان نے گوش بُگ پٹن بارہمولہ کے آزاد سرپنچ منظور حمد بنگرو پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کی ہے جس سے اُن کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ ایک بیان میں ترجمان نے کہاکہ خونریزی سے کبھی امن قائم نہیںہوسکتا اور ہرطرح کے تشدد پر روک لگانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیر نے کئی برسوں سے قتل وغارت کی مار جھیلی ہے اور کشمیر کے لوگوں کو حقیر مفادات کی خاطر ظلم وجبر کا نشانہ بنایاگیااور عوام کو بلی کا بکرا بنایاجارہاہے۔ ترجمان نے منظور احمد بنگرو کے قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سوگواران ِ کنبہ کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے قصور واروں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔