اپنی پارٹی کی عوامی رابطہ مہم جاری

جموں//اپنی پارٹی صوبائی صدر اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ بلا تاخیر جموں وکشمیر کا ریاستی درجہ بحال کیاجائے۔ لوہر دومانہ میں ایس سی ریاستی کارڈی نیٹر بودھ راج بھگت کے زیر اہتمام منعقدہ ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ عوامی حکومت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے جس کے ازالہ کے لئے یہاں پر مکمل ریاستی درجہ کی بحالی اور عوامی حکومت ناگزیر ہے۔ اس دوران لوگوں نے انہیں درپیش مشکلات ومسائل کو اجاگر کرتے ہوئے شکایت کی کہ اُنہیںآج تک نظر انداز کیاگیاہے۔ اس میٹنگ میں پارٹی ضلع صدر جموںر ورل اے پشپ راج اپل، صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر روہت گپتا، اپنی ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی، راجندر سنگھ پٹھانہ بھی موجود تھے۔ عوامی رابطہ مہم کے تحت منعقدہ اِس پروگرام میں درجنوں افراد نے الطاف بخاری کی قیادت پر اعتماد ظاہر کرتے ہوئے پارٹی کا دامن تھاما۔منجیت سنگھ نے لوگوں کو یقین دلایاکہ وہ اُن کے روزمرہ مسائل کو متعلقہ حکام کی نوٹس میں لاکر جلد حل کو یقینی بنائیں گے۔