اپنی پارٹی کا منشور ترقی اور سچ کی سیاست ہے :شمیم ڈار

پونچھ//جموں کشمیر اپنی پارٹی میں حال ہیں میں شمولیت اختیار کرنے والے شمیم ڈار اور سردار سُرجن سنگھ نے کہا کہ الطاف بخاری کی قیادت میں کام کر رہی ان کی پارٹی جموں وکشمیر اور نئی دہلی کے درمیان پائی جانے والی دوریوں کو ختم کرنے اور اعتماد کی بحالی کے لئے کام کر رہی ہے۔ شمیم ڈار نے کہا اپنی پارٹی ایک علاقائی جماعت ہے اور ہم صرف سچائی کی سیاست کریں گے۔انھوں نے کہا کہ اپنی پارٹی میں لگاتار لوگوں کی شمولیت اس بات کو ثابت کر رہی ہے کہ لوگ الطاف بخاری کی قیادت پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ سردار سرجن سنگھ کا کہنا تھایہ حقیقت ہے کہ وہ چالیس سال سے نیشنل کانفرنس میں تھے لیکن وہ جماعت کچھ غلط پالیسویوں کی شکار ہو رہی ہے جن کی وجہ سے ان کو پارٹی چھوڑ کر اپنی پارٹی میں شمولیت کرنی پڑی۔انھوں نے کہا کہ آج کے وقت میں ملک کی اقتصادی حالت بہت خراب ہیں، عوام مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان ہیں اور چھوٹے سے بڑے تمام تاجروں کی حالت انتہائی خراب ہے کیا ایسی صورتحال میں ہمیں خاموش بیٹھنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت جموں وکشمیر اور نئی دلی کے درمیان پائی لانے والی دوریوں کو دور کرنے میں اہم رول ادا کر رہی ہے۔