اپنی نوعیت کے پہلے بین سکول تیراکی مقابلے | 10طلاب صوبائی کمشنر کے ہاتھوں انعامات سے سرفراز

یو این آئی
سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے اپنی نوعیت کی پہلی بین سکولی تیراکی مقابلے کو ہری جھنڈی دکھائی۔ صوبائی کمشنر کے ہمراہ محکمہ تعلیم کے جوائنٹ ڈائریکٹر ثناء اللہ، ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر سرینگر محترمہ انجم راجہ، سیکریٹری سپورٹس کونسل میر بلقیس اور وادی کے مختلف سکولوں کے طلاب موجود تھے۔ وہ کہتے ہیں ’’نصف کلومیٹر تیراکی سیکھو اور تم بہترین زندگی گزارنا سیکھو گے‘‘۔ مقابلے میں طلاب نے آبی مہم جوئی کرافٹ کے ہنر کا مظاہرہ کیا اور کچھ دنوں سے انہیں تربیت دی جارہی تھی۔ تربیت کے دوران کوئی بھی ایمرجنسی پیش آنے کی صورت میں SDRFبچائو ٹیم پوری طرح چوکنا تھی ۔مذکورہ تقریب کے اختتام پرمہمان خصوصی صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے  شرکاء میں انعامات تقسیم کئے۔ سینئر زمرے میں5طلاب جبکہ جونیئر زمرے میں بھی 5طلاب کو انعامات دیئے گئے۔ سینئر زمرے میں 5اعلیٰ شرکاء میں بائز ہائر سکینڈری سکول حضرتبل کے عامر علی پہلا، سجاد احمد بائز ہائر سکینڈری سکول حضرتبل کو دوسرا، معراج الدین ایس پی ہائر سکینڈری سکول کو تیسرا، ارشاد حسین بی ایچ ایس حضرتبل کو چوتھا اور ماجد علی ایس پی ہائر سکینڈری سکول کو پانچواں انعام دیا گیا ۔ اس دوران جونیئر زمرے میں محمد علی ٹینڈیل بسکو کول کو پہلا، ابراہیم خان کودوسرا، عادل علی بی ایم ایس موتی محلہ کو تیسرا، منیر علی بی ایم ایس کنڈی محلہ کو چوتھا اور دانش احمد آر پی سکو کو پانچواں انعام دیا گیا۔ طلاب کے والدین نے کھیل سرگرمیوں کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی ایسے پروگرام جاری رکھنے پر زور دیا۔