عظمیٰ نیوز سروس
سرینگ//ایک اہم پیش رفت میں، کابینہ کی تقرری کمیٹی(اے سی سی)نے پیر کو مرکزی وزارت داخلہ کی درخواست پر 1989 بیچ کے آئی اے ایس افسر اتل ڈلو کو قبل از وقت جموں و کشمیر واپسی کا حکم دیا ہے۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے وزارت داخلہ کی درخواست پر اتل ڈلو کی قبل از وقت واپسی کی منظوری دے دی ۔ ڈلو اس وقت وزارت داخلہ کے بارڈر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے سکریٹری کے طور پر تعینات تھے۔جموں و کشمیر میں ان کی قبل از وقت واپسی کویوٹی کے چیف سکریٹری کے طور پر ان کی تقرری کے پیش خیمہ کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔موجودہ چیف سکریٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا اس ماہ کے آخر میں ریٹائر ہو رہے ہیں۔