اٹلی میں ہلاکتوں کی تعداد سرکاری اعداد و شمار سے زیادہ

واشنگٹن//اٹلی میں کورونا وائرس 'کووڈ -19' سے مرنے والوں کی تعداد رپورٹ کئے جا رہے اعداد و شمار سے کافی زیادہ ہیں۔’وال اسٹریٹ جرنل (ڈبلیو ایس جے) نے اٹلی کے کوکاگلاؤ کے ڈپٹی میئر یوگینی فوساٹی کے حوالے سے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا’’اٹلی میں کورونا وائرس سے حقیقی موت کی تعداد سرکاری طور پر اعلان تعداد سے بہت زیادہ ہے۔ صحیح وقت پر مناسب علاج نہ ملنے کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔ڈبلیو ایس جے نے کہا کہ کورونا وائرس کا ٹسٹ صرف ان ہی لوگوں کا ہو سکا ہے جس میں اس کے علامات دکھائی دیئے۔ اخبار کہتا ہے کہ حقیقت میں اس وائرس سے کئی ملین لوگ متاثر ہوئے ہوں گے۔بریس سیا کے ڈاکٹر ایلونورا یولومبی نے کہا’’کورونا سے متاثر بہت سے مرنے والوں کا پوسٹ مارٹم نہیں ہو پا رہاہے۔ اس وبا سے مرنے والوں میں جن کی جانچ نہیں ہوئی ان میں عمردراز افراد زیادہ ہیں۔ لیکن بہت سے لوگوں کا ایک وقت پر موت کا شکار ہونا حیران کرتا ہے‘‘۔یورپ میں کورونا وائرس کا انفیکشن سب سے زیادہ اٹلی میں پھیلا ہے. سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کی شام تک اٹلی میں مجموعی متاثرین کی تعداد بڑھکرایک لاکھ 10 ہزار ہوگئی ہے اور 13ہزار 155 لوگوں کی موت ہو ئی ہے۔