اٹلی میں جی 20ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس

 روم//اٹلی کے شہر ماتیرا میں جی 20ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع ہوگیا،جس میں کورونا وبا سے نمٹنے، ماحولیاتی تحفظ اور براعظم افریقا کے لیے امداد کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اجلاس سے قبل جرمن وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم منصبوں سے ملاقات میں کورونا بحران کے بعد عالمی معیشت کو دوبارہ اپنے پاوں پر کھڑا کرنے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔