آ ل پارٹیزحریت کانفرنس وفدکی آصفہ کے لواحقین سے ملاقات

جموں//آل پارٹیز حریت کانفرنس کے 5رکنی وفدنے تحصیل ہیرانگرکے رسانہ گائوں پہنچ کرمرحومہ آصفہ کے والدین کے ساتھ ملاقات کرکے تعزیت کااظہارکیا۔ اس دوران پانچ رکنی وفدکی قیادت چیئرمین جموں وکشمیر پیوپلزمومنٹ میرشاہدسلیم کررہے تھے اوران کے ہمراہ سینئرحریت لیڈر وچیئرپرسن مسلم خواتین مرکز یاسمین راجہ ، محمداعظم سید، غلام نبی شاہ اورونے کماربھی تھے۔ اس موقعہ پربولتے ہوئے آ ل پارٹیز حریت کانفرنس وفدکومرحومہ آصفہ کے والدین نے بتایاکہ ان کی بچی 10جنوری کواغواہوئی تھی جس کے بعدپولیس کوبتایاگیاتھالیکن پولیس نے بچی کوڈھونڈنے میں غفلت کامظاہرہ کرتے ہوئے سات دن تک کوئی مہم نہیں چلائی ۔انہوں نے کہاکہ اگربچی کوتلاش کرنے کیلئے پولیس کارروائی عمل میں لاتی تو بچی زندہ مل سکتی تھی۔ اس موقعہ پر حریت لیڈران نے کہاکہ پوراکشمیر آپ کے دُکھ میں شامل ہے ۔انہوں نے جموں صوبہ میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک پربھی تشویش کااظہارکیا۔ انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرحکومت کوآرایس ایس کی پشت پناہی حاصل ہے اورجموں کے مسلمان آرایس ایس کیلئے آسان نشانہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاستی سرکارکی اپروچ پرتشویش کااظہارکیا۔آل پارٹیزحریت کانفرنس نے مطالبہ کیاکہ انسانیت سوزواقعہ کی معیادبند تحقیقات کرکے ملزمان کوعبرت ناک سزادی جائے۔