آیکونک ویک فیسٹول | اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں صوفی ازم پر علماء کا اظہار خیال

اونتی پورہ//اسلامک یونیورسٹی سائنس اینڈ ٹکنالوجی اونتی پورہ میں ’آیکونک ویک فیسٹول‘ منعقد کیا گیا جس میں علما ء نے صوفی ازم کی اہمیت اورافادیت پر روشنی ڈالی ۔پروگرام میںیونیورسٹی میںزیر تعلیم طلباء ،سکالروں اور عملے کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر شکیل احمد رومشو، رجسٹرار پروفیسر نصیر اقبال اور ڈاکٹر منجا خان کے علاوہ صوفی ازم سے وابستہ پروفیسر عبدالمجید اندرابی اور مولانا شوکت حسین کینگ بھی موجود تھے۔ مقررین نے’صوفی ازم‘کے بارے میں مفصل جانکاری فراہم کی۔ پروگرام میں وادی سے تعلق رکھنے والے کئی معروف صوفی گلوکاربھی موجود تھے جنہوں نے تقریب میں صوفیانہ کلام پیش کر کے موجود حاضرین کو محضوظ کر کے ان سے داد حاصل کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پروفیسر شکیل احمد رومشو نے کہا کہ یہ پروگرام جموں و کشمیر کے باقی حصوں کی طرح اسلامک یونیورسٹی میں بھی منعقدکیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پروگرام کا مقصد شرکاء میں صوفی ازم سے متعلق جانکاری فراہم کرنا تھا،  جس کے لئے یونیورسٹی نے کچھ سکالروں کو دعوت دی گئی تھی۔ وائس چانسلر کی میڈیا ایڈوائزر ڈاکٹر مونسہ قادری، پرنسپل سید منطقی میموریل کالج عصمت پروین، ڈین سٹوڈنٹس ویلفیئرڈاکٹر انیسہ جان کے علاوہ یونیورسٹی کے باقی پروفیسر بھی پروگرام میں موجود رہے۔