آیوش یونٹوں میں ادویات کی قلت

سرینگر //آیورویدک ڈاکٹروں نے الزام لگایاہے کہ چند مفاد خصوصی رکھنے والے افراد محکمہ انڈین سسٹم آف میڈیسن کوعلاقائی تعصب کا نشانہ بنا کر تباہ و برباد کرنا چاہتے ہیں۔پریس کالونی میں احتجاج کرتے ہوئے آیوش ڈاکٹرز فورم سے وابستہ ڈاکٹروں نے بتایا کہ انڈین سسٹم میں میڈیسن کے تحت کام کرنے والے اسپتالوں میں ادویات کی قلت اور افرادی قوت کی کمی ہے مگر چند مفاد خصوصی رکھنے والے افراد لوگوں کو درپیش مسائل سے نظر ہٹانے کے بجائے ڈائریکٹر آئی ایس ایم کو ہٹانے کی پیچھے لگے ہیں ۔ احتجاج میں شامل ڈاکٹر جمال نے بتایا کہ آئی ایس ایم کے تحت کام کرنے والے اسپتال میں ادویات کی قلت اور افرادی قوت کی سخت کمی ہے مگر ریاستی حکومت کمی کے بجائے بہترین منتظم کو ہٹانے پر تلی ہے۔ فورم کے ترجمان شبیر احمد نے بتایا کہ محکمہ آئی ایس ایم کو تقسیم کرنے کی سازش رچی جارہی ہے اور اس لئے چند مفاد خصوصی رکھنے والے افراد ڈائریکٹر آئی ایس ایم کے خلاف شکایات درج کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورم ڈائریکٹر آئی ایس ایم کو ہٹانے کے خلاف نہیں مگر انہیں تبھی ہٹانا چاہئے جب محکمہ کیلئے ایک بہترین منتظم دستیاب ہو۔