آگ کی بھیانک واردا ت

سرنکوٹ //سرنکوٹ کے موڑہ بچھائی گائوں میں آگ کی ایک بھیانک واردات میں ماں بیٹی جھلس کر لقمہ اجل بن گئی ۔مکینوں نے بتایا کہ آگ رات کے دو بجے لگی جس کی وجہ سے شریفہ بی زوجہ مظفر حسین عمر 55سال اور اس کی بیٹی طاہرہ کوثر دختر عمر 18برس آگ میں جھلس کر لقمہ اجل بن گئی ۔انہوں نے بتایا کہ آگ رہائشی مکان کی چوتھی منزل پر لگی جس کی وجہ سے دونوں ماں بیٹی بھی اس کی لپیٹ میں آگئی ۔آگ کی خبر ملتے ہی ایس ایچ او سرنکوٹ پولیس کی ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے ایک ایمبو لینس گاڑی کو بھی موقعہ پر پہنچایا گیا جبکہ دنوں ماں بیٹی کو سرنکوٹ منتقل کیا گیا جہاں پر ڈاکٹروں کی جانب سے ان کا پوسٹ مارٹم کر نے کے بعد لاشیں اہل خانہ کے حوالے کر دی دریں اثنا ایس ایچ او سرنکوٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔