آگ کی الگ الگ وارداتیں

 پٹن میں تجارتی سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل 

بارہمولہ/ ٹنگمرگ //شمالی قصبہ پٹن کے برن علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں لاکھوں روپئے مالیت کا تجارتی سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا،جبکہ ٹنگمرگ میں ایک پاور پروجیکٹ کے ہٹ کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ پٹن کے برن علاقے میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ایک شیڈ میں آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں اس شیڈ میں رکھا گیا لاکھوں روپے مالیت کا تجارتی سامان مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔خاکستر ہونے والے تجارتی سامان کے مالک کی شناخت عبدالغنی ہنڈو ساکن برن پٹن کے بطور کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائز ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے اور پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو قابو کرکے مزید پھیلنے سے روک دیا۔دریں اثنا ایک سرکاری عہدیدار نے آتشزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔ادھر سیاحتی مقام درنگ ٹنگمرگ میں پاورپروجیکٹ کی ایک ہٹ کو آگ لگنے سے جزوی نقصان پہنچ ہے ۔ جمعہ کی شام 5بجے سیاحتی مقام درنگ میں قائم پاور پروجیکٹ کی ایک ہٹ میں گیس سلنڈر لیک ہونے اچانک آگ نمودار ہوئی تاہم فائر سروس ٹنگمرگ کی بروقت کارروائی سے ہٹ کو خاکستر ہونے سے بچالیا گیا تاہم ہٹ کو آگ لگنے سے جزوی نقصان پہنچا ہے ۔