آگ متاثرین کی امداد کیلئے ایم ایل بھدرواہ کے تئیں اظہار تشکر

بھلیسہ // بھلیسہ کے علاقہ گندوہ میں حالیہ دنوں آگ کی خوفناک واردات میں جہاں کئی عمارتیں جل کر راکھ ہوئی تھی وہیں ان میں موجود اکتیس دکانداروں کا کروڑوں میں نقصان ہوا تھا۔ممبر اسمبلی بھدرواہ کی تعریف کرتے ہوئے لوگوں نے کہا جہاں مقامی لوگوں نے رات کی تاریخی میں آگ پر قابو پالیا تھا وہیں ایم ایل اے بھدرواہ بھی صبح کی روشنی آتے ہی جائے واردات پر پہونچے اور نقصان کا تفصیلی طور جائزہ لیا اور آگ متاثرین کی مالی امداد کے طور پر اپنے سی ڈی ایف میں سے ایک ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا جسے آگ متاثرین کی کچھ حد تک حوصلہ افزائی بھی ہوئی ہے اور عام لوگوں کے دلوں میں جگہ پیدا ہوئی۔بھلیسہ کے جانے مانے سماجی کارکن سجاد ملک بی جے پی کے فاروق احمد وانی نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ جب بھی بھلیسہ بھدرواہ میں کبھی بھی کہیں بھی کوئی حادثہ رونما ہوتا ہے تو ایم ایل اے بھدرواہ موقع پر پہونچ کر متاثرین کی امداد کرتے ہیں ایسا پہلی بار دیکھا جارہا ہے۔بھلیسہ بھدرواہ میں آج تک ایسے بہت سارے حادثے ہوئے مگر کوئی بھی سیاسی لیڈر کسی کے دکھ میں شریک نہیں رہا اور نا ہی مالی مدد کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چند ماہ پہلے جب ملکپورہ میں آگ کی واردات سے لاکھوں کا سامان عمارتوں سمیت جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا تھا تو وہاں پہونچ کر ایم ایل اے نے آگ متاثرین کو ایک ایک لاکھ روپے دیا تھا اور جب بھی ایسے حادثے ہوتے ہیں تو دلیپ سنگھ پریہار لوگوں کی مدد کرنے میں کوئی بھی کسر باقی نہیں رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل اے بھدرواہ نے بھدرواہ کانسی چیونسی کیلئے کئی ایسے ترقیاتی کام کئے جو یاد رکھنے کے قابل ہیں۔ آنے والے وقت میں بھی ان سے بہت ساری امیدین وابستہ رہیں گی۔