آگرہ جیل میں قید

سرینگر//جموں کشمیر انتظامیہ نے اتر پردیش کی آگرہ جیل میں نظر بند مزید6قیدیوں پر عائد پی ایس اے منسوخ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترال سے تعلق رکھنے والے ان شہریوں کو بعد میں وادی منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں مقامی اسکول کے قرنطین میں رکھاگیاہے ۔جس کے بعد انہیں اہل خانہ کے سپرد کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رہا کئے گئے افراد میں فاروق احمد بٹ ولد محمد اکبر بٹ ، اعجاز احمد ولد غلام نبی ، محمد رفیق بٹ ولد غلام احمد ساکن ترال پائین ، مظفر احمد باباولد غلام محمد ، بلال احمد بٹ ولد عبدالحمید اور مظفر احمد بٹ ولد محمد رفیق شامل ہیں۔