آپسی روا داری کے فروغ کیلئے درنگدروںکشتواڑ میں ایکتا میٹنگ

 کشتواڑ// لوگوں میں آپسی روا داری کے جذبہ کو استحکام بخشنے کے لئے انڈین آرمی کی جانب سے ضلع کے ملاڑ علاقہ میں پیر کے روزایکتا میٹنگ کا اہتمام کیا گیا ،جس کا مقصد ضلع میں امن و خوشحالی کو فروغ دینا تھا۔ہمارے ملک کا کثرت میں وحدت ایک خصوصیت ہے جس نے تمام مذاہب کو اکٹھا انسانیت کے رشتہ میں باندھ کر رکھا ہے۔اس ایوئینٹ سے مقامی لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال کرنے اور اتحاد و بھائی چارے کا پیغام دینے کیلئے ایک عظیم پلیٹ فارم مہیا ہوا ہے۔اجلاس میںمقامی لوگوںکیمونٹی لیڈروں اور خطہ کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور خطہ میں امُں کو برقرار رکھنے کا پیغام پھیلایا ۔مقامی لوگوں اور کیمونٹی لیڈروں نے فوج کی اس پہل کی ستائش کی اور فوج کی جانب سے باقاعدگی کے ساتھ ایسے پروگرامنعقد کرنے کی امید کا اظہار کیا کہ فوج کی اس پہل سے خطہ کے دور دراز علاقہ درنگدرون میں آپسی روا راادی کو فروغ حاصل ہوگا۔اس پروگرام سے لوگوں کو روایتی بھائی چارہ اور مل جُل کر رہنے کی روایت برقرار رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔