آپریشن آل آوٹ کے چلتے : مزید28نوجوان جنگجوئوں کی صف میں شامل

 سرینگر//فوج کی اور دیگر سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے جنگجو مخالف’’آپریشن آل آوٹ‘‘کے چلتے رواں ماہ کے دوران جنوبی کشمیر سے تعلق رکھنے والے28نوجوانوں نے جنگجووں گروپوں میں شمولیت اختیار کرلی۔صرف ایک مہینے کے اندر ا تنی تعداد کا عسکریت میدان اختیار کرلینا جہاں سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے پریشانی کا باعث ہے وہیں پڑھے لکھئے نوجوانوں کی جانب سے جنگجویت میں شامل ہو نے کا رحجان مرکزی سرکار کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے ۔ مختلف سراغ رساں ایجنسیوں کی جانب سے حاصل شدہ اعداد وشمار کے مطابق رواں ماہ کے دوران جنوبی اضلاع پلوامہ شوپیاں اور کولگام سے تعلق رکھنے والے28 نوجوانوں نے جنگجویت میں شمولیت اختیار کرلی ہیں۔اعداد شمار کے مطابق جنگجووں گروپوں میں شمولیت اختیار کرنے والے نوجوانوں کی زیادہ تعداد ضلع پلوامہ سے بتائی جارہی ہے۔پولیس کے ایک آفیسر نے اپنا نام مخفی رکھنے کی شرط پر بتایا کہ جن نوجوانوں نے جنگجووں گرپوں میں شمولیت اختیار کرلی ان میں سب سے زیادہ نوجوانوان حزب المجاہدین اور اسکے بعد جیش محمد میں شامل ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پچھلے 20 برسوں کے دوران یہ پہلی مرتبہ دیکھا گیا کہ کسی مہینے میں اتنی بڑی تعداد میں نوجوانوں نے جنگجو گروپوں میں شمولیت اختیار کرلی۔ذرائع کا کہنا تھاکہ اگر چہ ماضی پر نظر دوڑائی جائے تو یقینااپریل اور مئی کے مہینوں میں سرحد پار سے درندازی میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا تھا تاہم رواں مہینے میں ا تنی تعداد کا عسکریت میدان اختیار کرلینا جہاں سیکورٹی ایجنسیوں کیلئے پریشانی کا باعث ہے وہیں پڑھے لکھئے نوجوانوں کی جانب سے جنگجویت میں شامل ہونامرکزی سرکار کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔