آٹو ڈرائیور نے توی پل سے چھلانگ لگاکر جان دیدی

نیوز ڈیسک
جموں//بکرم چوک علاقے کے نزدیک ایک آٹو ڈرائیور نے مبینہ طور پر دریائے توی کے پل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت ستیش کمار کے طور پر ہوئی ہے جو کہ گنگیال علاقہ کا رہنے والا ہے۔پولیس نے بتایا کہ ستیش آٹو ڈرائیور تھا اور اس نے مبینہ طور پر پل سے چھلانگ لگا دی تھی۔پولیس نے بتایا “اسے گزرنے والے مسافروں نے دیکھا جب انہوں نے پولیس کو اطلاع دی تو اسے دریا میں چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھا”۔ پولیس ذرائع نے مزید کہا کہ جی ایم سی جموں اسپتال منتقل کرتے وقت وہ بے حرکت تھا۔ہسپتال میں انہوں نے بتایا کہ اسے مردہ قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔