آٹو سے بیٹری اڑانے کا معاملہ حل

سرینگر// وادی میں بچوں کے سب سے بڑے شفا خانے جی بی پنتھ اسپتال کے نزدیک آٹو رکھشا سے بیٹری اڑانے کے معاملے کو حل کرتے ہوئے3چورو ں کو گرفتار کیاگیا ہے۔پولیس کے مطابق اس سلسلے میں2مارچ کو تحریری شکایت پولیس تھانہ رام منشی باغ میں درج کی گئی کہ نامعلوم افراد نے ایک آٹو رکھشا زیر نمبرJKO1N/6063جو  جی بی پنتھ اسپتال کی پارکنگ میں تھا ،پر ہاتھ صاف کیا گیا۔ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی اور پولیس نے ریکارڈ ایک دن میں نقب زنی کے اس کیس کو حل کرتے ہوئے نقب زنی میں ملوث میں3افراد کو مال مسروقہ سمیت حراست میں لیا۔ ایس ایچ ائو رام منشی باغ نیکھیل نے کشمیر عظمیٰ کو کیس کو حل کرنے اور نقب زنوں کو گرفتار کرنے اور مال مسروقہ  برآمد کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی سے لوگوں کو پولیس پر اعتماد بڑے گا جبکہ جی بی پنتھ اسپتال کے گرد نواح میں ان چھوٹے گرہوں کو بھی ایک دھچکہ لگے گا جو اس علاقے میں چوری کیلئے متحرک ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سرینگر پولیس کی طرف سے یہ کاروائی لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جی بی پنتھ اسپتال ایک معروف شفا خانہ ہے جہاں روزانہ کی بنیادوں پر ہزاروں لوگوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے جبکہ اس کے گرد نواح میں ٹریفک کا زبردست دبائو ہوتا ہے،جس کے پیش نظر نقب زنوں کے کچھ چھوٹے گروہ اسپتال کے ارد گرد نقب زنی کی تاک میں رہتے ہیں۔