آٹو رکشا ڈرائیوروں کو ہدایت

سرینگر// جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سرینگر میں آٹو رکشا ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر باہر سے صاف نظر آنے چاہئیں۔جموں وکشمیر پولیس نے آٹو رکشا ڈرائیوروں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر باہر سے نظر آنا چاہئے اورا س کے لئے پچھلی سیٹ کو اس طرح ڈھکیں تاکہ باہر سے سب کچھ صاف صاف نظر آسکے۔پولیس کا کہنا ہے کہ آٹو رکشوں میں ڈھکی ہوئی سیٹ کا غلط کاموں کے لئے استعمال کیا جارہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے آٹو رکشا ڈرائیوراس بات کو یقینی بنائیں کہ پچھلی سیٹ پر بیٹھا مسافر باہر سے صاف نظر آئے۔انہوں نے بتایا کہ جرائم کی روکتھام کی خاطر ایسا کرنا ناگزیر بن گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سماجی بدعات اور دیگر جرائم کی روکتھام کی خاطر پولیس نے زمینی سطح پر اقدامات اْٹھانا شروع کئے ہیں اوراس سلسلے کی ایک کڑی کے تحت ہی آٹو رکشا ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے سبھی پولیس تھانوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں آٹو رکشا وں پر نظر گزر رکھیں اور جو کوئی بھی خلاف ورزی کرنے کا مرتکب قرار پائے گا اْس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔