آوورہ میں سوشل فارسٹری نرسری میں آگ

کپوارہ//کپوارہ کے آ ئورہ منون علاقہ میں سو شل فارسٹری محکمہ کے کمپارٹمنٹ نمبر9میں آ تشزدگی واردات میں سینکڑوں زبردست نقصان ہوا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ کمپارٹمنٹ نمبر9منون آ ورہ سوشل فارسٹری کی نرسری میں آگ اتوار کی دو پہر کونمو دار ہوئی۔آگ پر قابوپانے کے لئے مقامی لوگو ں کے علاوہ محکمہ سو شل فار سٹری کے اہلکار وں نے مل کر کام کیا۔