آنگن واڑی ہیلپرس کا دھرنا

سری نگر// جموں و کشمیر ہلپرس ایسو سی ایشن نے جمعرات کو پریس کالونی میں اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج درج کیا۔احتجاجیوںنے کہا’ ہماری تنخواہیں بند ہیں جس کی وجہ سے ہم گوناگوں مشکلات سے دوچار ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ اس سال ہمیں نوکریوں سے بر طرف کرنے کا حکمنامہ نکالا گیا، ہم تیس برسوں سے محکمے کی خدمت کرتے ہیںاور اب ہمیںگھروں میں بیٹھنے کو کہا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عدالت نے محکمے کو ہمیں بحال کرنے کی ہدایات بھی دیں اورمشاہرہ واگذار کرنے کا بھی حکم جاری کیا لیکن آج تک کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم کل 918 ہلپرس ہیں جن میں سے 330 نے عدالت کی طرف جوع کیا ہے ۔