آنگن واڑی ورکروں کی آرجے سی ۔ٹریڈیونین اکائی کی تشکیل

حکومت سے ورکروں کے دیرینہ مطالبات پورے کرنے کامطالبہ 
کشتواڑ//آرجے سی ٹریڈیونین ضلع اکائی کشتواڑکاایک اجلاس کنچن لتاکی صدارت میں منعقدہواجس میںاکائی تشکیل دی گئی ۔اس دوران اجلاس میں متفقہ طورپر اوشادیوی کونائب صدر، شکیلابیگم کوجنرل سیکریٹری ،افشاکوثرکوسیکریٹری، نیلم پریہارکوترجمان، سلمہ کوثرکوکوآرڈی نیٹر ، گرجارانی کوایڈوائزر، چنتادیوی کوسٹیج سیکریٹری ،ر ضیہ بیگم کوایگزیکٹیوممبر،روچی شان کوخزانچی ،تسلیمہ بانوکوایگزیکٹیوممبر،نینادیوی کوایگزیکٹیو ممبر،،مدیحہ کوثرکوایگزیکٹیوممبر، وحیدہ بیگم کوایگزیکٹیو ممبر، سرلادیوی کوایگزیکٹیوممبر نامزدکیاگیا۔آرجے سی ٹریڈیونین کی ضلع اکائی تشکیل دینے کامقصد لیبرایکٹ 1926 کے تحت ملازمین کے مسائل اجاگرکرناہے۔ اس دوران بتایاگیاکہ آنگن واڑی سنٹر1985 میں انٹی گریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ سروسز پروگرام کے تحت شروع ہوئے اورخواتین آنگن واڑی سنٹروں میں شاندارخدمات انجام دے کربچوں کی نشوونمامیں نمایاں رول اداکررہی ہیں۔اس موقعہ پرآنگن واڑی ورکروں کے رول کواُجاگرکرکے ان کی ستائش کی گئی۔مقررین نے کہاکہ آنگن واڑی ورکروں کے مطالبات کئی دہائیوں سے بقایاہیں۔انہوں نے حکومت سے مانگ کی کہ آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کے مسائل ومطالبات کاازالہ کیاجائے۔