تھنہ منڈی//آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ درہال ہیڈ کوارٹر تھنہ منڈی کی آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی ۔آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز یونین کے بینر تلے یہ احتجاجی ریلی ڈاک بنگلہ تھنہ منڈی سے شروع ہوکراقبال چوک، با با لطیف شال مارکیٹ سے گزرتی ہوئی تحصیل دفتر اور پھرایس ڈی ایم دفتر میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے دوران ورکرز اور ہیلپرز نے مرکزی اور ریاستی سرکارکے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی سرکار کو چاہیے کہ مرکزی سکیم کو لاگو کرے اور انکو مستقل کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ ورکرز کو ماہانہ تنخواہ 3600 سوروپے جبکہ ہیلپرز کوماہانہ 1800 روپے دی جاتی ہے جو سرا سر نا انصافی ہے۔ا نہوںنے مطالبہ کیا کہ ورکرز کو ٹیچرز گریڈ جبکہ ہیلپرزکو درجہ چہارم گریڈ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ وہ مطالبات پورے ہونے تک ہڑتال جاری رکھیںگی ۔اس دوران انہوںنے اپنے مطالبات پر مشتمل ایک میمو رنڈم تحصیلدار تھنہ منڈی قدیرالرحمن قاضی اورسب ڈیویژنل مجسٹریٹ محمدافضل مرزا کو دیا جنہوں نے یقین دہانی کرائی کہ انکے مطالبات کو حکام کے نوٹس میں لایاجائے گا۔
آنگن واڑی ورکروں کی احتجاجی ریلی
