آنگن واڑی ورکروں وہلیپروں کے احتجاج جاری

جموں//آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کااحتجاج ایک ماہ گذرنے کے باوجودجاری ہے۔ یہاں جاری پریس ریلیزکے مطابق آنگن واڑی ورکرز اینڈہیلپرس یونین جموں کے پرچم تلے پریس کلب جموں کے باہر آنگن واڑی ورکروں اورہیلپروں کی کثیرتعدادنے اپنے مطالبات کے حق میںزوردارمظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یونین کی صدرنرمل شرما ودیگرمقررین نے ورکروں سے خطاب کیااورحکومت سے مطالبہ کیاکہ وہ عرصہ درازسے التوا میں پڑے ہوئے مطالبات کوپورا کرے جن میں مرکزی وساطت والی متعددسکیموں کوعملی جامہ پہنانا،آنگن واڑی ورکروں کوماہانہ 3600 روپے اورہیلپروں کو1800 روپے ماہانہ مشاہراہ فراہم کرنے کے علاوہ دیگرمطالبات شامل ہیں۔