آنگن واڑی ورکروںوہیلپروں کا منڈی میں احتجاج

منڈی// منڈی میں کام کر رہی ورکرز اور ہیلپرز نے سینکڑوں کی تعداد میں جمع ہو کر سرکار کے خلاف اپنی مانگوں کو لے کر زبر دست احتجاج کیا ۔احتجاج کر رہی ہیلپرز اور ورکرز نے سرکار سے مانگ کی کہ گزشتہ دو دو برس سے تنخواہیں واگزر نہیں کی ہے اس کو جلد از جلد واگزار کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا گزشتہ بیس بیس برسوں سے پونچھ ضلع کے مختلف آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ میں کام کر رہیں ورکرز اور ہیلپرز کی ترقی نہیں کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ کوڈ انیس میں انہوں نے باقی محکمہ جات کے ملازمین کے ساتھ گاوں گاوں جا کر کام کیا مگر انہیں ابھی انسنٹیوز نہیں دئیے گئے جبکہ باقی محکمہ جات کے ملازمین کو انسنٹیو اسی وقت دئیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ انگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز کی تنخواہیں اسی طرح بڑھایں جائیں جسطرح ملک کی دوسری ریاستوں اور یوٹیز میں آنگن واڑی ورکرز اور ہیلپرز کو تنخواہیں دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کو چاہیے کہ ان کے تمام مسایل جلد از جلد حل کئے جائیں ۔