آل انڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی /ایس ٹی/اوبی سی کیخلاف مظالم بند کرنے کا مطالبہ

جموں // آلا نڈیا کنفیڈریشن آف ایس سی /ایس ٹی / او بی سی کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے منگل کے روز یہاں منعقدہ پریس کانفرنس سے  خطاب کرتے ہوئے طبقہ کے خلاف مبینہ مظالم اور نا انصافی بند کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس موقعہ پر انہوں نے ریزروڈ طبقہ کے ملازموں کے  احساسات اور شکایات سے متعلق ایک میمورنڈم بھی پیش کیا ۔جس میں کہا گیا ہے کہ طبقہ کے ملازمین  روز مرہ کے کام میںاپنے ناموں کے ساتھ ذات لکھنے سے خفا ہیں،جس سے انہیں دفاتر میں ذات پر مبنی مذاق اُڑایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کمزور طبقہ کو نفسیاتی طور سے مایوس کرنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے محکمہ سوشل ویلفئیر کی جانب سے طبقہ کے مفادات کو محفوظ رکھنے میں ناکام رہنے کا بھی مبینہ الزام لگایا ۔انہوں نے طبقہ کے ملازموں کو مناسب تعیناتیوںسے بھی نظر انداز کرنے کا مطالبہ کیا۔پریس کانفرنس سے مولوی شاہ محمد ،ششی سیال ، اشونی بھگت، عظم میلو، کلدیپ مہرہ، رتن لعل بھگت، ہری رام بھگت، شام لعل ،تلک راج و دیگران نے بھی خطاب کیا ۔