آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی جونیئر آئی لیگ میں شرکت

سری نگر//کولکتہ میں14مئی سے شروع ہونے والے آل انڈیا فٹبال فیڈریشن کی جونیئر آئی لیگ میں شرکت کرنے کیلئے سٹیٹ فٹبال اکادمی کی15 سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں کی ٹیم کو جموں کشمیر سپورٹس کونسل نے ہری جھنڈی دکھا کرروانہ کیا۔اس موقعہ پر صوبائی سپورٹس افسر کشمیر نزہت آرا،سپورٹس افسر وسطی نصرت غزالہ اور جموں کشمیر فٹبال ایسوسی ایشن کے نائب صدرنذیراحمدبٹ موجودتھے۔ اس سے قبل سٹیٹ فٹبال اکادمی کی انڈر15ٹیم نے رئیل کشمیر اور لونسٹارکشمیر میں ٹاپ کیا۔ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں ملک کی مایہ نازٹیمیں جن میں کیرالہ بلاسٹر،دہلی ڈینمووغیرہ شرکت کررہے ہیں ۔اس موقعہ پر موجود حکام نے کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کی اورانہیں ہر ممکن تعاون اور حوصلہ افزائی کایقین دلایا۔