ڈوڈہ//سپورٹس سٹیڈیم ڈوڈہ میں جاری 15ویں آل انڈیاغفران میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ 2019 میں پیرکے روز کھیلے گئے ایک میچ میں رائل کرکٹ کلب بھلیسہ (RCC) نے یوتھ کرکٹ کلب (YCC)کشتواڑکو44 رنوں سے شکست دے کرمیچ جیت لیا۔ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائل کرکٹ کلب بھلیسہ نے 20اوروں میں226 رن بنائے۔اس دوران نتن شرمانے سب سے زیادہ 94 جبکہ آرو نے 31 رن بنائے ۔بالنگ کرتے ہوئے یوتھ کرکٹ کلب کشتواڑکی طرف سے رئیس وانی ،شبیراحمداورثاقب قاضی نے بالترتیب دودووکٹیں حاصل کیں۔جوابی پاری کھیلتے ہوئے یوتھ کرکٹ کلب کشتواڑہدف کوحاصل نہ کرسکی اور20 اوروں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر182رن ہی سکورکرسکی اورا س طرح میچ کو44رنوں سے ہارگئی ۔اس دوران غازی نے شانداربلے بازی کرتے ہوئے 52 رن جبکہ آصف قاضی نے 39رن سکورکئے۔رائل کرکٹ کلب بھلیسہ کی طرف سے بالنگ کرتے ہوئے سنی پریہار نے تین اہم وکٹیں جبکہ ابھینواورتوصیف نے دووکٹیں حاصل کیں۔بعدازاں رائل کرکٹ کلب بھلیسہ کے نتن شرماکوشاندارکارکردگی کیلئے مین آف دی میچ کااعزاز چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈوڈہ ویدپرکاش گپتاکے ہاتھوں نصیراحمدکھوڑااورموسیٰ آزادکی موجودگی میںعطاکیاگیا۔اس دوران یوسف رضا اورہریش رضانے امپائرنگ اورابدال سنہالی اورسندیپ کوشک نے سکوررکے فرائض انجام دیئے۔
آل انڈیاغفران میموریل ٹی ٹونٹی کرکٹ چیمپئن شپ
